Live Updates

پنجاب حکومت بجٹ میں لیو انکیشمنٹ، پنشن وگریجویٹی میں کمی کے ظالمانہ نوٹیفکیشنز واپس لینے کا اعلان کرے،رانا انوار الحق

اتوار 15 جون 2025 17:50

لالہ موسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر رانا انوار الحق ، رانا لیاقت ، یاسین وڑائچ، طارق زیدی، نادیہ جمشید ، زاہد رفیق چوہدری، سعید نامدار،میاں ارشد ، چوہدری محمد علی ، اسلم گھمن ، رانا الیاس ، ملک سجاد ، محمد عباس ، مرزا طارق، رانا خالد ، طاہر اسلام ، مصطفی وٹو غفار اعوان، اختر بیگ ودیگر نے کہا ہیکہ پنجاب حکومت بجٹ میں اساتذہ و ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں کم از کم 20 اضافہ ،30 فیصد ڈسپییرٹی دینے اور ہاوس رینٹ، میڈیکل وکنوینس الاونس میں 50 فیصد اضافے کا اعلان کرے جبکہ ملازمین دشمن لیو انکیشمنٹ، پنشن وگریجویٹی کے ظالمانہ نوٹیفکیشنز حسب وعدہ واپس لینے کا اعلان کیا جائے کیونکہ ان کی وجہ سے ملازمین کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

مہنگائی میں ہوش ربا اضافے سے ملازمین اور ان کے اہلخانہ فاقہ کشی کا شکار ہیں لہذا حکومت پنجاب نے بجٹ 2025-26 میں اساتذہ و ملازمین کی معاشی محرومیوں کا ازالہ نہ کیا تو احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور اپنے جائز معاشی حقوق کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات