Live Updates

رتہ امرال پولیس نے دو ڈکیت گرفتار کرلئے

اتوار 15 جون 2025 18:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) رتہ امرال پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 2 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 چھینے گئے موٹر سائیکل، 25 ہزار 300 روپے نقدی، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ رتہ امرال پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جو مختلف وارداتوں میں شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

برآمد شدہ سامان کو قانونی طریقے سے ضبط کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان تیار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات