کیماڑی ٹائون میٹر وول میں تجا وزات کیخلا ف بھر پور آپریشن

فٹ پاتھ پر بنا ئے گئے سن شیٹ دیواریں اور چبو تر ے مسما ر کر دیئے گئے

اتوار 15 جون 2025 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) کیماڑی ٹائون میٹروول سائٹ ایریا میں تجا وزات کیخلا ف بھر پور آپریشن کیا گیا تفصیلا ت کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہا ب ، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد میو نسپل کمشنر افضل زیدی ، ڈپٹی کمشنر راجہ طارق چانڈیو کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ انسد اد تجاوزات عمار احمد خان اور اسسٹنٹ کمشنر سائٹ ند ا سمن کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ کیماڑی سائٹ ڈویژن میٹروول میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ امین لاکھا نی نے علا قہ پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ پولیس کے ہمراہ تجا وزات کیخلاف بھر پور آپریشن کر کے فٹ پاتھ سے سن شیٹ دیواروں اور چبو تروں اور دیگر کچی و پکی تجا وزات کو مسمار کر دیا اور مین روڈ ، سروس روڈ اور فٹ پاتھوں کو کلیئر کرا دیا جس سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آگئی آپریشن میں متعد د سامان ضبط کر کے کے ایم سی اسٹور میں جمع کرا دیا گیا سینئر ڈائریکٹر لینڈ عمار احمد خان نے ہدایت کی کہ تجاوزات کیخلا ف موثر میکنزم کے تحت آپریشن مزید تیز کیا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا دبائو قبول نہ کیا جائے اور کراچی بھر میں بلا تفریق اور بلاامیتاز کاروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :