Live Updates

مزید خاموشی کا وقت نہیں، اسرائیل کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

/ایران پر جارحانہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ پورے عالمِ اسلام کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے، چیئرپرسن قائمہ کمیٹی انسانی حقوق

اتوار 15 جون 2025 19:30

(اسلام آباد/کوئٹہ (آن لائن) چیئرپرسن قائمہ کمیٹی سینٹ برائے انسانی حقوق سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اسرائیل کی جانب سے ہمسایہ ملک ایران پر کیے گئے جارحانہ اور غیر انسانی اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اسرائیل کے یہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ پورے عالمِ اسلام کے لیے بھیلمحہ فکری ہے۔

یہ حملے صرف ایران نہیں بلکہ پوری مسلم اٴْمہ پر حملہ ہے اوران حملوں کے درپردہ امریکہ کا بھی ہاتھ ہے جو دنیا میں امن کے دعوے دار ہونے کے باوجود جنگ اور تباہی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی جنگی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے، اس کے خلاف سخت ترین مذمت کی جائے، اور فوری طور پر اس پر اقتصادی، سیاسی و عسکری پابندیاں عائد کی جائیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ اب مزید خاموشی کا وقت نہیں، اسرائیل کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے۔ ظلم اور جارحیت کے خلاف اٴْٹھنے والی ہر آواز، حق اور انصاف کی حمایت ہے۔ ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر ممکن سفارتی و اخلاقی حمایت فراہم کریں گے۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے مزید کہا کہ اسرائیل کی اس جارحیت کا مقصد خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے عالمِ اسلام کے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ فرقہ واریت اور اختلافات بھلا کر اسرائیل کے خلاف ایک مشترکہ اور مضبوط موقف اختیار کریں تاکہ مظلوم مسلمانوں کا دفاع ممکن ہو۔

انہوں نے اقوامِ متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے اقتصادی، سفارتی اور سیاسی پابندیاں عائد کریں تاکہ آئندہ ایسی مذموم کارروائیوں کی روک تھام ہو سکے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ حملوں میں ایرانی فوجی قیادت اور سائنسدانوں کو نشانہ بنانا انتہائی سنگین جنگی جرم اور سوچی سمجھی سازش ہے جس پر تمام امت مسلمہ شدید مذمت کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس نازک موقع پر ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اخوت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنی سالمیت، خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر دفاع کرنے اور مؤثر جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاززہری نے تمام ممالک بالخصوص تمام مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل سے ہر قسم کے تعلقات منقطع کر دیں اور فرقہ واریت، تعصبات اور سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اسرائیل کے خلاف ایک متفقہ موقف اپنائیں۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ یہ وقت اتحاد، حکمت اور مضبوط حکمت عملیکا ہے۔ اگر آج ہم خاموش رہے تو ہو سکتا ہے کل ہماری باری ہو اس لئے تمام اسلامی ممالک کو موثر اور مضبوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیل کے جارحانہ اور جنگی جنون کو لگام دی جاسکے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات