مردان،17 سال قبل پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی قتل

اتوار 15 جون 2025 21:50

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)مردان میں 17 سال قبل پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مردان میں میاں بیوی کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقتول خاتون نے 17 سال قبل گھر چھوڑ کر پسند کی شادی کی تھی، دونوں فیصل آباد میں رہنے لگے تھے۔گزشتہ روز میاں بیوی گاوں میں اپنے بھائی کے گھر آئے تھے، جہاں بیوی کے بھائیوں اور بھتیجوں نے فائرنگ کر دی تھی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں دونوں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔