وفاقی وزیر پیرزادہ سید عمران احمد شاہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

اتوار 15 جون 2025 21:50

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیرزادہ سید عمران احمد شاہ کے اعزاز میں حاجی راج دین ڈیری فارم کی جانب سے عشائیے کا اہتمام۔تقریب میں سیاسی، سماجی اور شہری حلقوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ممبران پنجاب اسمبلی ملک محمد ارشد، پیر ولایت شاہ کھگہ اور دیگر معزز مہمان بھی اس تقریب کا حصہ تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں روح پرور قوالی کا اہتمام بھی کیا گیا جس نے شرکا کو محظوظ کیا۔وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ نے عشائیہ کے اہتمام پر تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔تقریب میں ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔یہ تقریب نہ صرف ایک سیاسی و سماجی اظہارِ یکجہتی کا مظہر تھی بلکہ عوامی سطح پر مثبت روابط کو فروغ دینے کی ایک عمدہ کاوش بھی ثابت ہوئی۔