-قلات، جمہوری وطن پارٹی قلات کے رہنما ئوں و دیگر کا جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان

اتوار 15 جون 2025 22:30

_قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی قلات میں شمولیتی پروگرام سے صوبائی امیر جرنیل نظریات مولانا عبدالقادر لونی کا ٹیلیفونک خطاب، تقریب ریسٹ ہائوس قلات میں منعقد، درجنوں نوجوانوں نے قافلہ حق میں شمولیت اختیار کی صوبائی امیر جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان مولانا عبد القادر لونی ضلعی امیر مولانا عبدالسلام جتک مفتی محمد ناصر مینگل قاری محمد صادق حاجی فیض محمد عالیزئی عبداللہ رئیسانی لعل محمد نورزئی و دیگر نے خطاب کیا جمہوری وطن پارٹی قلات کے رہنما لعل محمد نورزئی نے جمہوری وطن پارٹی سے استعفیٰ دیکر اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت جمعیت علما اسلام نظریاتی میں شمولیت اختیار کی عبداللہ رئیسانی کی قیادت میں محمد موسی رئیسانی محمد اسحاق رئیسانی عبدالباسط رئیسانی خلیل اللہ رئیسانی حبیب اللہ رئیسانی یوسف رئیسانی بابر مسیح محمد یحی سرفراز احمد سلمان احمد نے شمولیت اختیار کی اس موقع ضلعی امیر مولانا عبدالسلام جتک نائب امیر مفتی محمد ناصر مینگل نائب امیر جمعیت علما اسلام نظریاتی حاجی فیض محمد حاجی عبدالحمید شاہوانی تحصیل قاری محمد صادق جتک جنرل سیکرٹری شیر احمد رودینی جعفر خان رئیسانی محمود الرحمن نے نئے شمولیت اختیار کرنے والوں کے اعزاز میں چائے پارٹی کا اہتمام کیا۔

متعلقہ عنوان :