سکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے مانسہرہ پولیس کا ضلع کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

پیر 16 جون 2025 13:38

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی او مانسہرہ شفیع ﷲ گنڈا پور کے احکامات کی روشنی میں مانسہرہ کے تمام تھانوں کی حدود میں سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر لیڈیز پولیس کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ متعدد مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے تھانوں میں طلب کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر کرایہ داروں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :