Live Updates

یونین کونسل رنگلہ کے ادارہ جات کیلئے کمپوٹر لیب کی سہولت فراہم کر دی گئی

کمپیوٹر لیب سے ہزاروں طلبا وطالبات دور جدید کی اس سہولت سے مستفید ہونگے،راجہ عابد انقلابی

پیر 16 جون 2025 15:01

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)راجہ عابد انقلابی نامزرد امیدوار متحدہ پینل آزاد کشمیر و سابق معاون خصوصی ٹیچر آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ فاضلیہ ٹرسٹ پاکستان کے میجر راجہ ممتاز صدیق سی۔ ای۔ او فاضلیہ ٹرسٹ، راجہ فہیم فاروق وائس چیئرمین باغ اور راجہ وقار نذیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے راقم کی وساطت سے یونین کونسل رنگلہ کے ادارہ جات کیلئے کمپوٹر لیب کی سہولت فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

جس سے ہزاروں طلبا وطالبات دور جدید کی اس سہولت سے مستفید ہونگے اور مستقبل قریب میں مزید اداروں کو بھی جدید کمپوٹر لیب کی فراہمی اور دیگر ضروریات کی فراہمی کا یقین دلایا۔میں ادارہ جات کی طرف سے اور ذاتی طور پر سکول ٹیچر ارگنائزیشن کی طرف سے میجر راجہ ممتاز صدیق اور فاضلیہ ٹرسٹ پاکستان کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے دور حاضر کی اس ضرورت کو ادارہ جات کی دہلیز تک فراہم کرنے کا عملی اقدام کیا۔راقم تازیست دعاگو رہے گا۔اللہ تعالی فاضلیہ ٹرسٹ کے کام میں مزید ترقی و وسعت عطا فرمائے آمین
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات