Live Updates

ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر سیالکوٹ ایکسپریس کو بحال کر دیا،

پیر 16 جون 2025 15:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) پاکستان ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر سیالکوٹ ایکسپریس کو بحال کر دیا ہے۔پیر کو سیالکوٹ میں وزیر مملکت منصوبہ بندی،ترقی وخصوصی امور چوہدری ارمغان سبحانی نے سیالکوٹ ریلوے اسٹیشن آمد پر ٹرین کے مسافروں کو خوش آمدید کہا اور مسافروں نے حکومت کے اس عوام دوست اقدام کو سراہا۔

اس موقع پر چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا کہ اس ٹرین کے اوقات کار مزدور دار طبقہ کے لئے انتہائی اہم ہیں ۔نارووال ،شکرگڑھ،بدوملہی اور دیگر علاقوں سےمزدوری کے لیے آنے والے مزدور حضرات سیالکوٹ میں بروقت پہنچ جاتے ہیں اور واپسی پریہ مزدور طبقہ بڑے ایک مناسب کرایہ میں گھر واپس جایا کرے گا ۔موجودہ حکومت نے اس اہم روٹ کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے یہاں دوبارہ ٹرین سروس چلائی ہے اور یہ پہلے کی طرح اپنی آب و تاب سے جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر 16 جون2025 سے لاہور۔ وزیرآباد۔ لاہور براستہ نارووال،سیالکوٹ171اپ /172ڈاؤن سیالکوٹ ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 171 اپ ٹرین لاہورریلوے اسٹیشن سے صبح5بجے روانہ ہو کر دن 10 بجکر50 منٹ پر وزیر آباد پہنچے گی جبکہ172ڈاؤن وزیرآباد ریلوے اسٹیشن سے شام چار بجے روانہ ہو کر رات9بجکر50 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ یہ ٹرین پانچ اکانومی کلاس کوچز،ایک ٹی ایل وین اور ایک بریک وین پر مشتمل ہوگی۔شاہدرہ باغ،نارنگ،بدو ملہی، نارووال، قلعہ صوبھاسنگھ، پسرور، چونڈا، سیالکوٹ اور سمبڑیال اس کے سٹاپ ہوں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات