Live Updates

بٹگرام ،پولیس حولدار اور اسکول وین پر فائرنگ کے ملزم گرفتار نہیں کر سکی

پیر 16 جون 2025 15:35

نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ضلع بٹگرام میں امن و امان کی صورتحال دن بہ دن تشویشناک حد تک خراب ہوتی جا رہی ہے۔واقعہ کے بعد آئی جی خیبرپختونخوا نے نوٹس تو لیا تھا، تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ ایک ماہ گزر جانے کے باوجود مجرم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔دوسری جانب حالیہ دنوں پولیس حوالدار غلام اسحاق پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جو کہ بٹگرام کے شہری علاقے میں رونما ہوا۔

حوالدار موقع پر شہید ہو گیا جبکہ قاتل فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ دو سنگین وارداتوں کے باوجود متعلقہ ادارے تاحال مجرموں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہیں۔ان واقعات کے بعد بٹگرام میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، خصوصاً والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریزاں ہیں جبکہ تعلیمی اداروں کا ماحول غیر یقینی کیفیت سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہاسکول وین پر حملہ کرنے والے مجرم کو فوری گرفتار کیا جائے،حوالدار غلام اسحاق کے قاتل کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اورشہریوں، خصوصاً بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محض نوٹس لینے سے حالات نہیں بدلتے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عملی اقدامات کر کے عوام کے اعتماد کو بحال کرنا ہوگا۔\378
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات