Live Updates

ایرانی ہائی ٹیک جوابی حملہ، اسرائیلی دفاعی نظام پر سوالات اٹھانے لگے

پیر 16 جون 2025 17:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)ایران کے ہائی ٹیک جوابی حملے نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام میں شگاف ڈال دئیے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں تباہی کے مناظر نے اسرائیل کے ناقابلِ تسخیر سمجھے جانے والے دفاعی نظام، خاص طور پر آئرن ڈوم، پر سوالات اٹھا دیے ۔

(جاری ہے)

اسرائیل کا ڈیوڈز سلنگ سسٹم ان چند میں شامل ہے جو ایسے میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن جب بیک وقت درجنوں میزائل فائر کیے جائیں تو یہ نظام بھی دبائو میں آجاتا ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی حکومت نے ایران پر حملے کے مقاصد حاصل نہ ہوپانے کا اعتراف کیا تھا۔ اسرائیل کے قومی سلامتی مشیر تزاھی ہانیگبی نے کہا تھا کہ یہ جنگ ایرانی خطرے کا خاتمہ نہیں کر سکے گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات