نیشنل پارٹی کی اصل طاقت اس کے نظریاتی کارکنان ہیں،ڈاکٹر مالک بلوچ

پیر 16 جون 2025 17:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ان کی رہائشگاہ پر نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور، موجودہ سیاسی صورتحال اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کارکنوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کی اصل طاقت اس کے نظریاتی کارکنان ہیں، جو ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے پیغام کو عوام تک پہنچانے اور تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش بھی موجود تھے۔