محکمہ واسا کے سپرد پانی کی فراہمی کیلئے گذشتہ دور حکومت میں ایک کو بہترین نظام بناکر انکے حوالے کیا گیا

پیر 16 جون 2025 20:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی بیان میں کوئٹہ شہر بالخصوص علمدار روڈ و ہزارہ ٹاون میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں حکومتی ناکامی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا محکمہ واسا کے سپرد پانی کی فراہمی کیلئے گذشتہ دور حکومت میں ایک کو بہترین نظام بناکر انکے حوالے کیا گیا مگر واسا جو پہلے ہی اچھے سسٹم کو خراب کرنے کی وجہ سے مخصوص شہرت رکھتا ہے اسکی وجہ سے عوام کو پانی کی فراہمی میں رکاوٹ آنا شروع ہوگئی ہے بیان میں کہا گیا کہ محلہ عباسیہ کا ٹیوب خراب ہوئے دو ہفتے ہورہے ہیں مگر ابھی تک اس ٹیوب ویل کی مرمت کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے جسکی وجہ سے اس ٹیوب ویل سے منسلک سینکڑوں گھرانے کے ہزاروں افراد متاثر ہوگئے ہیں بیان میں کہا گیا کہ مسلط صوبائی حکومت کو کرپشن سے فرصت نہیں ان سے کیا توقع کی جائے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے سلسلے میں کردار ادا کریں گے بیان میں عوام کو اس شدید گرمی کے ایام میں تسلسل کے ساتھ پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور متاثرہ ٹیوب ویل کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا گیا

متعلقہ عنوان :