Live Updates

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کو وفاقی بجٹ میں ووٹنگ نہ دینے پر پیشکش کر دی

پیپلز پارٹی اگر واقعی سنجیدہ ہے تو بجٹ ووٹنگ کا بائیکاٹ کرے، پی ٹی آئی ساتھ دے گی،اسد قیصر

پیر 16 جون 2025 21:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء)پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کو وفاقی بجٹ میں ووٹنگ نہ دینے پر اہم پیشکش کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہاوس میں اہم ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ پر تنقیدی بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر واقعی سنجیدہ ہے تو بجٹ ووٹنگ کا بائیکاٹ کرے، پی ٹی آئی ساتھ دے گی۔

اس پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی یہ پیشکش پارٹی قیادت، خصوصاً بلاول بھٹو زرداری کے سامنے رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو آج پارلیمنٹ آ رہے ہیں، ان سے مشاورت کے بعد جواب دوں گا۔ملاقات کو اپوزیشن کی ممکنہ مشترکہ حکمت عملی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات