پنجاب یونیورسٹی ،انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے لئے دوسرے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا آغاز

پیر 16 جون 2025 22:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)پنجاب یونیورسٹی میں انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے دوسرے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق 2025ء سیشن میں داخلے کے لئے امیدوار 4 جولائی تک انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے انٹری ٹیسٹ میں شامل ہونے والے امیدوار بھی دوبارہ ٹیسٹ دینے کے اہل ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے دوسرا انٹری ٹیسٹ 20 جولائی 2025ء کو متوقع ہے جس کا انعقاد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کیا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے 25 فیصد نمبر انٹری ٹیسٹ کے لئے مختص ہیں۔انہوں نے کہا کہ امیدوار اہلیت کے معیار اور دیگر تفصیلات کے لئے ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر رجوع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی تمام انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے لئے 7 مختلف انٹری ٹیسٹ لے گی۔