Live Updates

یہود و نصاریٰ کو سبق سکھانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ،آغا سید حسین مقدسی

پیر 16 جون 2025 22:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ،صیہونی طاقتیں مسلمانوں کو ختم کرنے کے لیے مختلف اسلامی ممالک پر حملہ آور ہیں ،یہود و نصاریٰ کو سبق سکھانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ قصر سکینہ رتیاں سیداں میں جشن غدیر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ آج یہود نصاریٰ ،اسرائیل مسلمانوں کو ختم کرنے کے مشن پر گامزن ہیں اور عالم اسلام نا اتفاقی کا شکار ہے جس کی وجہ سے اسرائیل تمام مسلمان عالم کو اپنی ہٹ لسٹ پر رکھ کر ان کو نشانہ بنا رہا ہے ،مسلمان عالم کو اور بالخصوص او آئی سی کو چاہیے کہ وہ ایران کے معاملے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان نے آغا موسوی سرکار کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ عالم اسلام کی بقا کے لیے اور ملک عزیز پاکستان کی سلامتی کے لیے اپنی آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ ضلع سیالکوٹ کے مشہور و معروف قصبہ رتیاں سیداں میں مومنین کا جم غفیر دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے آج ضلع کی تمام تحصیلوں کے صدور اور ذیلی شعبہ جات کے سربراہان کی موجودگی میں میں اپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم علی مرکز راولپنڈی والے ملت تشیع کے حقوق کی پاسداری کرتے ہیں ہم انشاءاللہ پہرے دار بن کے اپ کے حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑے رہیں گے ۔

اس موقع پر صوبائی رابط سیکرٹری پنجاب مولانا سید ضیغم عباس ترمذی ،صوبائی کمانڈر پنجاب ڈاکٹر سید رفاقت شمسی ،ناظم الاامور ڈویثرن گوجرانوالہ و گجرات چوہدری لال خان ،جنرل سیکرٹری ڈویژن گوجرانوالہ ملک رفیق کھوکھر ،ضلعی صدر چوہدری احسان اللہ دیال ،ضلعی جنرل سیکرٹری سید طاہر شیرازی ایڈووکیٹ ،صدر تحصیل سیالکوٹ سید غلام عباس کاظمی ،صدر تحصیل سمبڑیال سید غلام مصطفیٰ ،صدر تحصیل ڈسکہ سید غلام شبیر کاظمی ،صدر تحصیل پسرور ملک کاشف اعوان ،ضلعی کمانڈر ملک غلام عباس کے علاؤہ ذیلی شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات