سی آئی اے پولیس اوتھل و لیاری کے انچارج کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر

پیر 16 جون 2025 23:05

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) سی آئی اے پولیس اوتھل و لیاری کے انچارج کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر حب اوتھل اور لیاری میں پولیس موجود ہے تو اوتھل اور لاکھڑا میں سی آئی اے کے لیئے ایک آفیسر تعینات کرنا اور پولیس کی نفری دینا سمجھ سے بالا تر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس اوتھل و لیاری کے انچارج کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے جب اوتھل اور لیاری میں پولیس موجود ہے تو اوتھل اور لاکھڑا میں سی آئی اے کے لیئے ایک آفیسر تعینات کرنا اور پولیس کی نفری دینا سمجھ سے بالا تر ہے۔

موصوف جب سی آئی اے اوتھل اور لیاری تعینات ہوئے ہیں۔موصوف کی کارکردگی صفر ہے موصوف کا کوئی ایک کارنامہ بھی ایسا نہیں ہے جسے اچھے الفاظوں میں یاد رکھا جائے۔عوامی حلقوں نے ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر سے مطالبہ کیا ہے۔سی آئی اے اوتھل اور لاکھڑا کی کوئی کارکردگی ،اہمیت و افادیت نہیں ہے لہزا یہ نفری اوتھل پولیس کے حوالے کی جائے جہاں آبادی اور ایریا کے حساب سے نفری بہت کم ہے تاکہ اوتھل پولیس کی کارکردگی بہتر ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :