Live Updates

یونیورسٹیوں کیلئے وفاقی بجٹ میں 200 ارب، صوبائی حکومت کی جانب سے 15 ارب روپے مختص کئے جائیں، پروفیسر کلیم بڑیچ

پیر 16 جون 2025 23:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) فپواسا بلوچستان چیپٹر و اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کی جانب 16 جون کو FAPUASA سنٹرل کی کال پر جامعہ بلوچستان سمیت صوبے کی دیگر جامعات میں یوم سیاہ منایا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ کرام اور سٹاف نے احتجاجا ہاتھوں پر کالی پٹیاں باندھ کر کلاسسز لئے اور دفاتر میں کام کیا۔ اس موقع پر یوم سیاہ منانے والے اساتذہ کرام اور سٹاف سے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، فریدخان اچکزئی، پروفیسر رحمت اللہ اچکزئی،پروفیسر مسعود مندوخیل اور ارباب رضا کاسی نیکہا کہ وفاقی حکومت نے ایک بار پھر ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور ایچ ای سی کے لئے صرف 65 ارب روپے مختص کئے جو 2018 سے وفاقی حکومت 65 ارب روپے رکھتے آرہے ہیں حالانکہ 2018 میں وفاقی حکومت کا ٹوٹل بجٹ 5000 ارب تھا جبکہ اب 18000 ارب روپے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹیوں کیلئے وفاقی بجٹ میں 200 بلین اور صوبائی حکومت کی جانب سے بجٹ میں کم ازکم 15 بلین روپے مختص ہو اور 25 فیصد ٹیکس ریبیٹ کی بحالی کانوٹیفکیشن کا فوری اجراء اور صوبائی حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں کے منظور شدہ الاؤنسز کی غیرقانونی نوٹیفکیشن کی منسوخی ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان گرینڈالائنس کی کال پر بلوچستان اسمبلی کے سامنے 17 جون کے احتجاج کے لئیے یونیورسٹی آف بلوچستان بیوٹمز و وومن یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اور سٹاف صبح 30۔11 پر یونیورسٹی لائ کالج کوئٹہ میں جمع ھونگے اور پھر 12 بجے جلوس کی شکل میں بلوچستان صوبائی اسمبلی جائینگے اور قومی اسمبلی کیسامنے 19 جون کو بھر پور مظاہرہ ھوگا لہذا بھرپور طریقے سے اپنے احتجاج میں شرکت کریں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات