تمبو ،مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر دو افراد سے نقدی ،موبائل چھین لئے

پیر 16 جون 2025 23:07

ْ ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) تمبو کے علاقے مسلح نقاب پوش افراد کی لوٹ مار ایک گاڑی کو روک کر گن پوائنٹ پر دو افراد سے ایک لاکھ تیس ہزار روپے نقدی دو عدد قیمتی موبائل فونز اور دیگر سامان چھین کر فرارہو گئے واقع کے باعث پورے علاقے میں خوف وحراس پھیل گیا پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے تمبو منجھو شوری پولیس تھانے کی حدود مگسی شاخ کے مقام پر پانچ موٹر سائیکل سوار نقاب پوش افراد نے ایک کار کو روک کر گن پر دو افراد اسرار احمد لاشاری اور خورشید منجھو سے مجموعی طورپر ایک لاکھ تیس ہزار روپے نقدی دو عدد قمیتی موبائل فونز ودیگر سامان چھین کر اسلح لہراتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے واقع کے بعد پورے علاقے میں سخت خوف و حراس پھیل گیا اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :