پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ ضلع کورنگی کی جانب سے مزدور کنونشن کا انعقاد

جو حکومت مزدوروں کو اعلان کردہ اجرت نہیں دلا رہی ہے ، وہ حکومت کس منہ سے معاشی ترقی کی باتیں کر رہی ہے، سردار عبدالرحیم

پیر 16 جون 2025 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ ضلع کورنگی کی جانب سے مزدور کنونشن منعقد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مزدوروں اور شہریوں نے شرکت کی، عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ جو حکومت مزدوروں کو اعلان کردہ اجرت نہیں دلا رہی ہے ، وہ حکومت کس منہ سے معاشی ترقی کی باتیں کر رہی ہے، شاہراہِ بھٹو بحریہ ٹائون اور ایک ڈیفنس سے دوسرے ڈیفنس ملانے کے لیے بنایا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہری پینے کے پانی کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں، اور کرپٹ حکمران ترقی کی باتیں کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں مزدوروں کا استحصال ہو رہا ہے، مزدوروں کو بنیادی حقوق نہیں مل رہے، اور ملک کے آئین و قوانین کے مطابق لیبر ایکٹ پر عمل نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے مزدور دو وقت کی روٹی سے محروم ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیروں، مشیروں کی تنخواہیں تو سات س گنا بڑھائیں گئی ہیں مگر مزدوروں کو حکومت کی مقرر کردہ تنخواہیں بھی نہیں مل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ملک کے تمام محنت کش اتحاد قائم کرکے استحصالی قوتوں سے ڈٹ کر مقابلہ کریں انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے سرکاری اور نجی اداروں میں فنکشنل لیگ لیبر ونگ کو مزید مظبوط کرنے کے لیے تنظیم سازی کرکے یونٹس کھولے جائیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کورنگی پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں کارکنوں نے اور سینکڑوں دیگر مزدور وں نے فنکشنل لیگ لیبر ونگ میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ کورنگی فشری سے مزدوروں کے رہنما فنکشنل لیگ لیبر ونگ میں شمولیت کرنے والے اقبال بلوچ اور جمن شاہ کی سردار عبدالرحیم سے ملاقات کی جنہوں نے شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیرمقدم کیا ۔

فنکشنل لیگ لیبر ونگ کراچی زون کے صدر سید ولی وارثی نے کہا کہ کراچی کی صنعتوں میں کام کرنے والے سینکڑوں مزدور فنکشنل لیگ میں شامل ہو رہے ہیں، کورنگی فشری، معمار انسریل زون ، منگھوپیر اور دیگر انڈسٹری سے بڑے تعداد میں مزدوروں نے فنکشنل لیگ لیبر ونگ میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مقرر کردہ تنخواہیں اور دیگر جائز حقوق مزدوروں کو دلائیں گے ۔

کورنگی کے صدر منظور جانوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ، آج کا مزدور سب سے زیادہ مظلوم ہے ، انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ نے سینکڑوں بیدخل محنت کشوں کو نہ صرف بحال کروایا بلکہ انہیں بونس بھی دلوایا ہے۔ لیبر ونگ کراچی زون کے جنرل سیکریٹری ملک صفدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نجی اداروں میں مزدوری کرنے والوں کے لیے بجیٹ میں سہولیات نہیں رکھ کر مزدوروں کے ساتھ بڑا ظلم کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کی سرپرستی میں ہم مزدوروں کو اپنا جانز حقوق دلائیں گے اس موقع پر چوہدری تنویر ، شعبان بھٹی ، نعیم تنیو اور دیگر نے خطاب کیا۔