
الحمدللہ سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ ہونے کے باوجود کوئی مالیاتی سکینڈل سامنے نہیں آیا‘ مریم نوازشریف
مزدورکی کم ازکم اجرت 40 ہزار، اجرتوں کا سسٹم ڈیجیٹلائزہونا چاہیے
پیر 16 جون 2025 23:33

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 700 سڑکیں بن رہی ہیں،12 ہزار کلو میٹر روڈز کی تعمیر و توسیع ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے۔
عید پر صوبہ بھر میں صفائی کا ریکارڈقائم کیا۔ ٹیکس بڑھانا آسان ہے لیکن بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ پر توجہ دیں گے۔ پوری توجہ عوام پر مرکوز ہے، ہیلتھ اور ایجوکیشن میں آج تک اتنے بجٹ کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دو چار بڑے پراجیکٹ بنا دیں تو لگتا ہے بڑا کام ہوا ہم 100نئے پروگرام لیکر آئے ہیں۔ فری میڈیسن ہر جگہ ملیں گی، اس سال سکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا ہدف پورا کریں گے۔ عوام کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے،40 ہزار سے زائد گھر40 سال میں بھی نہیں بن سکے۔ عوام کی خدمت اوربھرپور تبدیلی کیلئے وقت بہت کم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو بھی پورا کیا اور 740ارب روپے سرپلس بجٹ بھی دیا اور پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈیلیور کیا۔ پی آر اے کی ریونیوکولیکشن سے خوش نہیں، بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سینئر منسٹر نے رات بھر جاگ کر کام کیا جس پر شاباش دیتی ہوں۔ چیف سیکرٹری اور ان کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دیتی ہوں، نواز شریف بھی ان کی تعریف کرتے ہیں۔ عوامی خدمت کا تاریخی پیکج پیش کررہے ہیں۔ ہر ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اعداد وشمار زبانی یاد ہیں۔ فنانشل ڈسپلن کی وجہ سے گورننس میں بہتری آرہی ہے۔ 2025-26کا بجٹ ملک کی تاریخ کا لاثانی بجٹ ثابت ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں پوری پراگریس پیش کریں گے ،کتنے فنڈ کہاں خرچ ہوئے سب بتائیں گے۔ ای ٹینڈرنگ اور گڈ گورننس کی وجہ سے کوئی سکینڈل نہیں بنا۔ جو کامیابی ملی اللہ تعالیٰ نے عطا کی، نیت نیک ہے کام کرتے رہیں گے۔ عید کے موقع پر ستھرا پنجاب نے ریکارڈ قائم کیے، افسران خود سڑکوں پر نکل آئے، شوق سے کام کیا۔ پنجاب میں ورک ایتھکس تبدیل ہوچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اقتدار اللہ تعالیٰ کی ا مانت ہے اور مخلوق کی خدمت ہمارا مشن ہے۔ سرکاری ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر ایڈیشنل پرفارمنس بونس دینے کا جائزہ لیں گے۔ مزدورکو کم ازکم اجرت 40 ہزاردی جائے،اجرتوں کا سسٹم ڈیجیٹلائزہونا چاہیے۔ پنجاب میں مقامی قرضوں کی شرح میں 94 فیصد ریکارڈ کمی آئی ہے۔ سینئر منسٹر،وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مریم اورنگزیب اور فنا نس منسٹر نے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کا بارودی سرنگوں کے خلاف عالمی مہم شروع کرنے کا اعلان
-
وسائل کی کمی دنیا کے کئی علاقوں میں قحط کے بڑھتے خطرے کا سبب
-
دنیا کے ہر بحران کا خمیازہ عام لوگ بھگت رہے ہیں، وولکر ترک
-
تارکین وطن نے گزشتہ سال اپنے خاندانوں کو بھیجے 700 ارب ڈالر
-
افغانستان: خواتین و لڑکیوں کی انصاف تک رسائی تقریباً ناممکن، نادا النشیف
-
2 سال سے قید عمر سرفراز چیمہ کو رہائی ملنے کا امکان
-
فیض حمید کا فیصلہ جون میں نہیں جلد آرہا ہے، میرے نزدیک کورٹ مارشل اور عمر قید ہوگی
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پلیٹ میں مارشل لاء ملا تھا لیکن انہوں نے کہا وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں
-
پاکستان متحدہ عرب امارات کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے،
-
بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں کوئی بات چیت نہیں ہورہی اور نہ ہی ہوگی
-
ایران اسرائیل جنگ: جوہری تنصیبات پر حملوں سے تابکاری کے خطرے میں اضافہ
-
انسانی امدادی سرگرمیوں کے لیے جنگی اخراجات کا صرف ایک فیصد درکار، فلیچر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.