Live Updates

sمریم نوازنے صوبے کے عوام کیلئے تاریخی بجٹ دیا‘عظمیٰ بخاری

منگل 17 جون 2025 04:30

ژ*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2025ء) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نوازنے صوبے کے عوام کیلیے تاریخی بجٹ دیا ہے۔بجٹ تقریر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود ہماری ترجیح ہے، صحافیوں اورفنکاروں کوعلاج معالجے کے لیے صحت کارڈ دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازعوام سے کیے وعدے پورے کررہی ہیں، پنجاب میں فلم سٹی بنانے جا رہے ہیں، پنجاب میں ترقی اورخوشحالی کا سفرجاری ہے۔

وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ صحافیوں اورفنکاروں کو چھت کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، صحافیوں کے لیے فیز ٹو کے پراسس کو مزید تیز کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب خود صحافیوں کوآلاٹ منٹ لیٹردیں گی۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نوازنیصوبے کیعوام کے لیے تاریخی بجٹ دیا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات