فیصل آباد،سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فنڈز کی کمی کا سامنا

سعید اجمل نے اکیڈمی کے فنڈزکیلئے فیصل آباد کے تاجروں سے امدادکی اپیل کردی

منگل 17 جون 2025 12:33

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فنڈز کی کمی کا سامنا، اکیڈمی کے سربراہ سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے اکیڈمی کے فنڈزکیلئے فیصل آباد کے تاجروں سے امدادکی اپیل کردی، انہوں نے کہاکہ اتنی بڑی اکیڈمی کو چلانا آسان کام نہیں ہے‘ سٹاف کی تنخواہیں‘ گرائونڈ کی دیکھ بال‘ کھلاڑیوں کے بیٹھنے کیلئے آرام دہ کمروں کی تعمیر مشکل کام ہے مگر ہم کبھی نہیں گبھرائے ہمیشہ اپنی جیب سے خرچہ کیا ہے‘ مگر کسی بھی ایسوسی ایشن یا اکیڈمی کو چلانے کیلئے بہت سارا فنڈز درکار ہوتا ہے‘ ہم فیصل آباد کے تاجروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ینگ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں اور سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کو زیادہ سے زیادہ سپورٹ کریں تاکہ اس اکیڈمی سے ناصرف اچھے انسان نکلیں بلکہ یہاں سے بہترین کھلاڑی نکلیں جو فیصل آباد کا نام روشن کریں‘ انہوں نے کہا کہ سپورٹس کی ڈویلپمنٹ کیلئے بہت سارا کام ہونا باقی ہے اور یہ کام ہم اکیلے نہیں کر سکتے‘ کرکٹ کے فروغ کیلئے ایک نہیں دس‘ پندرہ کرکٹ اکیڈمیز کا قیام وقت کی ضرورت ہے اور اسی وقت ممکن ہو سکتا ہے جب فیصل آباد کے تاجر ہمارے ساتھ دیں تفصیلات کے مطابق سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونا والا سائیکاٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ ریلوے کی ٹیم نے جیت لیا‘ ٹورنامنٹ میں کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا‘ فائنل میچ ریلوے اور نیشنل جمخانہ کرکٹ ٹیموں کے مابین ہوا‘ نیشنل جمخانہ کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 122 رنز سکور کئے جو ریلوے کی ٹیم نے 19 ویں اوور میں پورے کر لئے اور یوں ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم قرار پائی‘ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی حاجی سلیم پاشا‘ شیخ طاہر‘ظہور پاشا تھے‘ مہمان گرامی نے اپنے ہاتھوں سے فاتح اور رنراپ ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ساتھ بیسٹ بیٹر‘ بیسٹ بائولر‘ بیسٹ فیلڈر اور آرگنائزر کو انعامات دیئے‘ اس موقع پر بانی سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل‘ 92ء کرکٹ ورلڈکپ کے ہیرو وسیم حیدر‘ ٹی 20 ٹیم کے کھلاڑی محمد آصف کے علاوہ منیر شوکت‘ وقار خان‘محمد اشرف بھی موجود تھے‘ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی حاجی سلیم پاشا اور شیخ طاہر نے ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کو خراج تحسین پیش کیا اور تقریب کے آخرمیں مقررین کاکہناتھاکہ اس قدر گرم موسم میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد بہت بڑا کارنامہ ہے‘ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اگر اس قسم کے ٹورنامنٹ ہوتے رہے تو فیصل آباد سے نوجوان ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو نہ صرف اپنے شہر بلکہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے‘ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہرممکن تعاون آپ کے ساتھ رہے گا‘ ہماری جہاں ضرورت محسوس ہمیں بتائیں انشاء اللہ آپ کی تمام تر ضروریات پوری کی جائیں گی‘ اس موقع پر انہوں نے حاجی سلیم پاشا‘ شیخ طاہر اور ظہور پاشا کی کرکٹ کیلئے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہر کے باقی تاجروں کو بھی آپ کی تقلید کرنا ہو گی اور کرکٹ کے فروغ کیلئے ہمارا ساتھ دینا ہو گا۔