Live Updates

حجرہ شاہ مقیم ،بھائی کے قتل کا بدلہ،دیور نے بھابی مار ڈالی

مقتولہ کے شوہر نے خودکشی کی تھی،دیور کو شک تھا کہ بھابی نے قتل کیا

منگل 17 جون 2025 14:21

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)دیور نے ٹوکے کا وار کر کے بھابی موت کے گھاٹ اتار دی۔تفصیلات کے مطابق گاؤں مودی والا میں خاندانی تنازعے کے نتیجے میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں دیور نے اپنی بھابھی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم حسن کو شبہ تھا کہ دو سال قبل اس کے بھائی عاشق کو اسکی بیوی زہرہ بی بی نے قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچایا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زہرہ بی بی شوہر کی وفات کے بعد والدین کے پاس لاہور میں مقیم تھی اور گزشتہ روز وہ اپنے جیٹھ خالد کے پاس گائوںآئی ہوئی تھی۔ اسی دوران ملزم حسن نے گھر میں گھس کر اس پر ٹوکے سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تھانہ منڈی احمد آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات