Live Updates

ریاست میں کئی طرح کے مساواتی قانون برداشت نہیں کئے جائیں گے

ملازمین تنظیموں کا 19 جون کو اسمبلی اجلاس کے دوران بھرپور انداز سے احتجاج کا اعلان کرنے کا فیصلہ

منگل 17 جون 2025 15:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) پاکستان کی صوبائی اسمبلیوں میں پیش کردہ بجٹ میں ملازمین کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ،آزاد کشمیر کے جملہ ملازمین تنظیموں نے وفاق کی جانب سے اعلان کردہ بجٹ پر عملدرآمد کروانے کا حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہوئے 19 جون کو اسمبلی اجلاس کے دوران بھرپور انداز سے احتجاج کا اعلان کرنے کا فیصلہ کرلیا ،ملازمین تنظیموں کا کہنا ہیکہ سیکرٹریٹ کے ملازمین کی پہلے ہی تنخواہ میں بڑا اضافہ کردیاگیاجبکہ باقی محکموں کے ملازمین اور سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ، ایک ریاست میں کئی طرح کے مساواتی قانون برداشت نہیں کئے جائیں گے ، جب سب ملازمین ایک جیسا کام کرتے ہیں تو ایک ہی ریاست کے ملازمین ہیں تو ان کی تنخواہیں بھی ایک ہونی چاہیے ، آزاد کشمیر حکومت نے اگر بجٹ سے دسپرٹی الائونس کو شامل نہ کیا تو ملازمین 19 تاریخ سے مکمل کام چھوڑ ہڑتال کرینگے اور اپنے بنیادی حقوق کی بازیابی تک ہڑتال جاری رکھیں گے ، آزاد کشمیر حکومت کو ملازمین کی تنخواہوں میں کم ازکم 30 فیصد جبکہ وفاق کی جانب سے منظور کردہ ڈسپرٹی الائونس سمیت معزور افراد کے الائونس میں واضح اضافہ کرنا چاہیے ، وفاقی بجٹ پر ابھی بحث شروع ہے اور دوسری جانب عام عوام اور چھوٹے ملازمین پر پٹرول ، ڈیزل بم گرا دیا گیا ہے ، 10 فیصد تنخواہ بڑھا کر 40 فیصد پٹرول کی مد میں بڑھانا انتہائی شرمناک عمل ہے ، گو کہ دنیا جنگی حالت میں ہے تاہم وفاقی، صوبائی اور آزاد کشمیر حکومتوں کو چھوٹے ملازمین سمیت متوسط طبقہ کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے ، اگر حکمران اپنی مراعات میں راتوں رات 6 سو گنا اضافہ کر سکتے ہیں تو پھر ملازمین اور عام مزدور کی اجرت میں اضافہ کرنے پر کیوں حکمرانوں کو جان کے لالے پڑ جاتے ہیں ۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات