Live Updates

ٹرمپ نے ایرانی رہنماؤں سے ون آن ون ملاقات کی خواہش ظاہر کردی، ڈیل کیلئے فائنل پیشکش کا امکان

امریکی صدر نے اپنا کینیڈا کا دورہ مختصر کردیا اور وہ امریکہ واپسی کے لیے روانہ ہوگئے جہاں پہنچنے پر ڈونلڈ ٹرمپ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے

Sajid Ali ساجد علی منگل 17 جون 2025 13:30

ٹرمپ نے ایرانی رہنماؤں سے ون آن ون ملاقات کی خواہش ظاہر کردی، ڈیل کیلئے ..
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون 2025ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی رہنماؤں سے ون آن ون ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے، اس ملاقات میں ڈیل کیلئے فائنل پیشکش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ایرانی حکام سے جلد ازجلد ملاقات کے اہتمام کا حکم دیا گیا ہے، اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ایرانی حکام سے جلد ازجلد ملاقات کا اہتمام کیا جائے۔

بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے اس حوالے سے انہوں نے اپنا کینیڈا کا دورہ مختصر کردیا اور وہ امریکہ واپسی کے لیے روانہ ہوگئے جہاں پہنچنے پر قومی سلامتی کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے جو وائٹ ہاؤس کے سیچوئشن روم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران خالی کرنے کی وارننگ دیدی، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اسرائیل کی جانب سے ایران کے دارالحکومت تہران پر ممکنہ طور پر بڑے حملے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، اس حوالے سے امریکی صدر نے تہران کے شہریوں کیلئے ہنگامی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے دس ملین سے زائد افراد فوری طور پر شہر خالی کر دیں۔

اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع شرمناک ہوگا لہٰذا تہران کو فوراً خالی کر دیا جائے اور ہر شخص تہران خالی کردے، میں نے ایران سے کہا تھا کہ نیوکلیر ڈیل پر دستخط کردیں انہیں ایسا کرنا چاہیئے تھا، میں نے بارہا کہا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا، ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، اس سارے معاملے میں انسانوں جانوں کا ضیاع شرم کی بات ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات