
راولپنڈی، بھائی نے جیٹھ کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر ڈالا
مقتولہ کی شادی فیصل محمود سے ہوئی جس سے تین سالہ بیٹی اور ڈیڑھ سالہ بیٹا بھی ہے، خاوند نجی ہوٹل میں تندور پر ملازمت کرتا ہے، بھائی اور جیٹھ کو مقتولہ کا مختلف لوگوں سے ملنا پسند نہیں تھا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا
فیصل علوی
منگل 17 جون 2025
13:50

(جاری ہے)
مقتولہ کا خاوند نجی ہوٹل میں تندور پر ملازمت کرتا ہے، بھائی اور جیٹھ کو مقتولہ کا مختلف لوگوں سے ملنا پسند نہیں تھا۔
مقدمے کے متن کے مطابق مکان کی اندر جاکر دیکھا تو خاتون زہرش فیصل شدید زخمی ہوکر دم توڑ چکی تھی اور لاش صوفے پر پڑی تھی۔ فرار ہونے والے ملزمان میں سے نفیس اختر کی شناخت مقتولہ کے بھائی اور نوید کیانی کی شناخت مقتولہ کے جیٹھ کی حیثیت سے ہوئی۔ دونوں ملزمان نے باہم صلاح مشورہ کرکے مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر غیرت کے نام پر قتل کیا۔قتل کی واردات کا مقدمہ گشت کرتے پولیس ملازم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے والد اور دو بیٹوں کو قتل کر دیاتھا۔ افسوسناک واقعہ درکالی سیداں میں پیش آیاتھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفر ی اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں کو فوری طور پرہسپتال منتقل کیاتھا۔ ایس ایچ او تھانہ جاتلی کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ تھا۔ملزمان نے مقتولین کے گھر میں داخل ہو کر سوئے ہوئے باپ اور 2 بیٹوں پر فائرنگ کر دی تھی۔ مقتولین کی شناخت مشتاق شاہ، عمران شاہ اور رضوان شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ جاتلی کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں مشتاق شاہ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔ دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ تیسرا زخمی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر دو افراد زیرحراست ہیں۔ سی پی او نے نوٹس لے کر ایس پی صدر کو موقع پر پہنچنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
-
حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام اور صنعتوں پر ٹیکسوں کے بے جا بوجھ کو ختم کیا جائے
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے امدادی سرگرمیوں کیلئے دوسرا ہیلی کاپٹر بھی بھیج دیا
-
گریٹر اسرائیل کا تصور عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان
-
وزیراعظم سے وفاقی وزیر سردار اویس احمد لغاری کی ملاقات‘پاور ڈویژن سے متعلق امور پر بات چیت
-
پاکستان نہ ہی نیوکلیئر بلیک میلنگ کر رہا ہے اور نہ ہی اس پر یقین رکھتے ہیں ،خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.