قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان کے درمیان شدید نوک جھونک

منگل 17 جون 2025 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان کے درمیان شدید نوک جھونک ہوئی ۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر شازیہ مری اظہار خیال کر رہی تھیں کہ اس دوران ایم کیو ایم کے ارکان نے کراچی کو نظر انداز کرنے کا معاملہ اٹھایا جس پر دونوں طرف کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور ایک دوسرے سے نوک جھونک شروع کر دی۔ اس دوران ایم کیو ایم کی خاتون رکن اپنی نشست سے اٹھ کر شازیہ مری کی طرف بڑھیں تو پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان نے ان کو روکا۔ اس دوران ارکان نے ایک دوسرے کے ساتھ دھکم پیل بھی کی۔ بعد ازاں سینئر ممبران سید نوید قمر اور طارق فضل چوہدری نے معاملہ رفع دفع کرایا۔