
مخصوص نشستیں کیس، آئینی بنچ کی 39 اراکین اسمبلی کی حد تک پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کی استدعا مسترد
الیکشن کمیشن نے کیا 39 اراکین کو پی ٹی آئی کا ڈکلیئر کردیا ہے، جسٹس محمد علی مظہر، ہمیں 39 اراکین کی حد تک تناسب طے کرکے نشستیں نہیں دی گئیں، وکیل، مجموعی نشستوں پر فارمولا طے کرکے نشستیں دیں گے، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن، سماعت کل تک کیلئے ملتوی
فیصل علوی
منگل 17 جون 2025
14:25

(جاری ہے)
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ جب 39 اراکین کو پی ٹی آئی کا ڈکلیئر کردیا گیا تو ان کے تناسب سے مخصوص نشستیں کیوں نہیں دیں؟۔
وکیل الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ پارلیمنٹ نے قانون بنایا جس میں کہا گیا کاغذات نامزدگی میں سیاسی وابستگی ظاہر کردی جائے تو تبدیلی نہیں ہو سکتی، قانون کا اطلاق ماضی سے کیا گیا ہم نے اس معاملے پر ایک نظرثانی بھی دائر کر رکھی ہے جو زیر التوا ہے۔فیصل صدیقی نے استدلال کیا کہ اگر عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو مجھے سپریم کورٹ کے مستقبل کی فکر ہے۔بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچ نے 39 اراکین اسمبلی کی حد تک پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کی استدعا مسترد کردی۔ سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے سماعت کے دوران اپنے دلائل مکمل کر لئے۔عدالت نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی گئی۔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان راجہ کل دلائل کا آغاز کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں
-
وزیراعلیٰ خیبرپختوںخواہ نے صوبائی ترقیاتی اسکیموں کا ڈیٹا ایک ہفتے میں فراہم کرنے کی ہدایت کردی
-
حالیہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح 5.03 فیصد سے کم ہو کر 4.17 فیصد ہوگئی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ تو ہمیشہ سے موجود تھا
-
اب فوج اور ریاست پر حملہ کرنا گناہ کبیرہ ہو گا
-
"پاکستان میں نظام انصاف کا حال،ججز خود انصاف کی تلاش میں"
-
علی پور،راشن لیتے ہوئے افسوسناک حادثہ
-
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا
-
بلوچستان سمیت پورے ملک کے عوام ظالموں اور ان کے آلہ کاروں کیخلاف متحد ہوجائیں
-
ملک کے 2 مشہور سیاحتی مقامات پر برفباری کا آغاز
-
جنگوں اور موسمیاتی بحران کے خلاف پختہ عزم کی ضرورت، گوتیرش
-
شام کی نازک صورتحال ہمہ گیر سیاسی عمل کے بغیر بگڑنے کا خطرہ، پیڈرسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.