حاجی نواب خان کی پاکستان ٹین پن بائولنگ کے نو منتخب صدر اعجاز الرحمن کو مبارکباد

منگل 17 جون 2025 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن (اسوا) کے سرپرست حاجی نواب خان نےاعجاز الرحمن اور کرنل ریٹائرڈ کامران خالد کو پاکستان ٹین پن بائولنگ کا بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ وہ پہلے کی طرح آئندہ بھی ٹین پن بائولنگ کے کھیل کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔