
زرعی بجٹ نمائشی، پنجاب حکومت زراعت سے مخلص نہیں‘ مرکزی کسان لیگ
129 ارب کا زرعی بجٹ بھی غیر نفع بخش سکیموں کی نذر ہو جائے گا‘چوہدری ذوالفقار علی اولکھ
منگل 17 جون 2025 18:29
(جاری ہے)
انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر کسانوں کو درپیش مسائل پر فوری توجہ نہ دی گئی تو ملک شدید فوڈ سیکورٹی بحران کا شکار ہو جائے گا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کو رواں سال کے آخر تک چار لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا اور اگلے سال کسان گندم کاشت کرنے سے ہچکچائیں گے کیونکہ گزشتہ دو برسوں سے انہیں اپنی فصل اونے پونے داموں فروخت کرنا پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر بروقت امدادی قیمت مقرر کرتی اور کسانوں کو براہِ راست سبسڈی دیتی تو گندم کے ممکنہ بحران سے بچا جا سکتا تھا۔ رہنماؤں نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ ملک کی دوسری بڑی فصل کپاس کی پیداوار مسلسل گر رہی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کو مہنگے داموں کپاس درآمد کرنی پڑتی ہے، اور قیمتی زرمبادلہ ضائع ہوتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کپاس کی پیداوار میں کمی کی وجوہات کا سنجیدگی سے جائزہ لے اور اس مسئلے کا مستقل حل نکالے۔مرکزی کسان لیگ نے تجویز دی کہ حکومت کو ایسی زرعی سکیمیں متعارف کروانی چاہئیں جن سے نہ صرف ملکی فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہو بلکہ وہ بیرون ملک برآمدات کے قابل بھی ہوں، تاکہ پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہو۔ علاوہ ازیں پھلوں اور سبزیوں کی ویلیو ایڈیشن کے لیے چھوٹی چھوٹی ہوم انڈسٹریز کو فروغ دے کر نہ صرف کسانوں کی آمدنی بڑھائی جا سکتی ہے بلکہ دیہی معیشت کو بھی استحکام دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نمائشی اعلانات سے گریز کرتے ہوئے زرعی شعبے کے لیے عملی، جامع اور پائیدار اقدامات کرے تاکہ ملک خود کفالت کی طرف گامزن ہو سکے اور کسان کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.