فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

منگل 17 جون 2025 22:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2025ء)شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،80سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے‘ اتھرے ڈاکوئوں نے گلبرگ کے علاقہ میں 24لاکھ چھین کر مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر لہولہان کر دیا‘ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے‘ آن لا ئن کے مطا بق گلبرگ کے علاقہ اے بی سی روڈ پر مسلح ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار نوجوان علی رضا ولد عمر حیات سے 25لاکھ چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولیاں مار کر زخمی کر کے فرار ہو گئے۔

جبکہ جج والا گلی نمبر5 کے فیصل جاوید سے 10ہزار روپے‘ فون‘ خضرا مسجد کے قریب نقاش احمد سے سوا لاکھ روپے‘ فون‘ ہریاں والا چوک کے قریب شہروز کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے‘ غوثیہ چوک کے قریب ذیشان سے 19ہزار روپے‘ فون‘ گرین ٹائون کے مشتاق کی دکان سے سامان چوری‘ وحید ٹائون کے عبدالرحمن سے 10ہزار‘ فون‘ الفتح پلازہ کے قریب عون رضا سے نقدی‘ فون‘ رسول پارک کے عمر حیات کے گھر سے سامان چوری‘ گلستان کالونی کے شاہ زیب سے 14ہزار‘ فون‘ جھمرہ روڈ پر شعیب سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ غلام محمد آباد نمبر2 کے قریب افضل سے 90ہزار‘ فون‘ سمانہ پل کے قریب عدیل سے جھپٹا مار کر فون‘ بھائی والا کے غلام مصطفی سے نقدی‘ فون‘ رسالہ روڈ پر رافیل سے 7ہزار‘ فون‘ گئوشالہ چوک میں رفیق سے نقدی‘ فون‘ 263 رب کی نجمہ بی بی سے پرس‘ 259 رب کے قریب ٹیلی نار ٹاور سے بیٹریاں چوری‘ محمدی چوک کے افضل مجید سے 6ہزار‘ فون‘ حسیب شہید کالونی میں عمران سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا‘ 226 رب کے عدنان اشرف سے 11ہزار روپے‘ طلائی چین چھین لی‘ 215 رب کے غلام حسین سے 25ہزار روپے‘ فون‘ 275ج کے قاسم علی کے گھر کا صفایا کر دیا‘ 66 ج ب کے انوار الحق سے 60ہزار‘ فون‘ 38 ج ب کے آصف کی دکان سے 51عدد سوٹ‘ 73 ج ب کے شہاب الدین کی دکان سے بجلی کا سامان چوری‘ 246 رب کے نعمان کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ سامان چوری‘ 242 رب کے مدثر کی حویلی سے مویشی چوری‘ 243 رب کے محمد عمیر سے نقدی‘ فون‘ 233 رب کے نعیم سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ ڈی ٹائپ کالونی کے شہزاد سے نقدی‘ فون‘ سہیل آباد کے ابوسفیان سے 30ہزار‘ مٹھائی والا چوک کے قریب عدنان کی فیکٹری سے بھاری مالیت کا سامان چوری‘ گلشن دستگیر کالونی کے نعیم کے گھر کے تالے توڑ کر 18لاکھ سے زائد مالیت کا سامان چوری‘ بچیانہ روڈ پر محمد عثمان سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 113 گ ب کے عدنان سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لیا‘ 64 گ ب کے نعمان سے جھپٹا مار کر پرس‘ 119 گ ب کے مدثر سے 62ہزار‘ فون‘ 556 گ ب کے محسن رضا سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ جوڑے پل کے قریب وقاص سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 229رب کے یٰسین سے نقدی‘ فون‘ 193 رب کے علی کے ڈیرہ سے بکرے‘ نواب مارکی کھرڑیانوالہ کے قریب شعیب سے سوا لاکھ روپے‘ 53 رب کے عمر حیات کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری‘ 429 گ ب کے شمیم اعجاز سے 28ہزار‘ فون‘ 423 گ ب کی رشیداں بی بی کا گھر لوٹ لیا‘ 553 گ ب کے قمر الزمان کے گھر سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا‘ 509 گ ب کے آصف علی سے 1لاکھ 62ہزار‘ فون‘ 140 گ ب کے ناصر علی کی دکان سے ساڑھے 7لاکھ کا سامان چوری‘ 467 گ ب کے شریف کی حویلی سے مویشی‘ 442 گ ب کے عبدالغفار سے 71ہزار‘ فون‘ چراغ ٹائون کے رفیق سے 27ہزار‘ فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سیشن کورٹ سے عبدالستار‘ سول ہسپتال سے حسنین شاہد‘ کچہری بازار سے اسامہ‘ مدن پورہ گلی نمبر6 کے نعمان‘ ڈی گرائونڈ سے ارسلان اختر‘ 204 چک کے شاہ رخ‘ مدینہ ٹائون کے امجد علی‘ جٹاں والا چوک کے عبدالواحد‘ کلاش مل روڈ سے مستنصر علی‘ جنرل ہسپتال سمن آباد سے زاہد‘ خان ماڈل کالونی کے شاہ زیب‘ محلہ بلال گنج کے عدنان‘ محلہ رضاآباد کے شفیع‘ 103 گ ب کے ظہیر‘ 39 گ ب کے علی اسد الله‘ 266 رب کے ساجد جمیل اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔