پنجگور میں آج پٹرول غائب فی لیٹر 400 تک پہنچ گئی

منگل 17 جون 2025 22:59

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2025ء) ایران اسرائیل کشیدگی کے پیشِ نظر مکران بھر میں بلخصوص پنجگور میں آج پٹرول غائب فی لیٹر 400 تک پہنچ گئی کاروباری سرکاری ملازمین اسٹوڈنٹس ودیگر شعبے زندگی کا پہیہ روک گئی اشیا خوردونوش میں بے تحاشہ اضافہ عام ملازمین بارڈر پر تیل کے کاروباری مزدور محنت و مشقت کرنے والے غریب عوام کی قوت خرید جواب دے گئی انکے چولہے بج گئے حالاتِ حاضرہ کے پیشِ نظر صوبائی حکومت عوام کی پریشانیوں میں کمی لانے کیلئے کہیں نظر نہیں آتا پاکستانی پٹرول کانام و نشان تک نہیں پنجگور کے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت ملکی تیل کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنائیں بصورت دیگر صوبے میں اشیا خوردونوش کی ترسیل تیل نہ ہونے کی وجہ سے بندیش سرکاری ملازمین اسٹوڈنٹس بغیر سواری کے شدید مشکلات سے دو چار ہونگے جو کسی بڑے بحران کا سامنا ہوسکتی ہے۔