Live Updates

بلوچستان ،مالی سال 2025-26،محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کیلئے 54.9 ارب روپے مختص

منگل 17 جون 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)بلوچستان میں آئندہ مالی سال 2025-26میںمحکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کیلئے مجموعی طور پر54.9ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقامی اور نچلی سطح پر سروس ڈیلیوری کے لیے لوکل گورنمنٹ سسٹم کا کردار انتہائی اہم شمار کیا جاتا ہے۔

بلدیاتی اداروں کو مستحکم اور پائیدار بنانے کے لیے موجودہ حکومت لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مزید موثر بنانے کے لیے اہم اقدامات اٴْٹھا رہی ہے۔ لوکل گورنمنٹ نے حکومت پاکستان کے تعاون سے صوبے میں سال 2023 کے دوران آٹھویں ڈیجیٹل مردم شماری کروائی جو 1 مارچ 2023 سے شروع ہوئی اور 30 مئی 2023 تک جاری رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں سال 25-2024 میں 709 ترقیاتی سکیمات رکھے گئے تھے جن میں سے 438 پر کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی ماندہ 271 اسکیمات پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے صوبائی حکومت نے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی کے لئے 9 کنٹریکٹ اور 31 ریگولر نئی اسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال 26-2025 میں اس شعبے کی ترقی کے لیے ترقیاتی مد میں 12.9 ارب روپے اور غیر ترقیاتی مد میں 42 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات