محرم الحرام میں قیام امن وقت کی ضرورت ،گشت میں اضافہ ،اہم مقامات پر ناکہ بندیاں کر کے اہم تنصیبات کا سکیورٹی آڈٹ کیا جائے، آر پی او نوشہرہ

منگل 17 جون 2025 19:35

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)آر پی او نوشہرہ عبدالرشید نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں قیام امن وقت کی ضرورت ہے، سرچ اینڈ سٹرائیک ٹارگٹڈ آپریشن،غیر قانونی رہائش پذیر کرایہ دار،ہوٹل،سرائے،مدارس کی چھان بین،بغیر کاغذات،بلا نمبر پلیٹ گاریوں،موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے، گشت میں اضافہ اور اہم مقامات پر ناکہ بندیاں کر کے اہم تنصیبات کا سکیورٹی آڈٹ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام سے قبل آئی جی صوبہ خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی خصوصی احکاماتِ کی روشنی میں DPOآفس میں محرم الحرام میں قیام امن برقرار رکھنے کیلئے اعلی سطحی اجلاس زیر صدارت ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید منعقد کی گئی جس میں مقدم خان SDPOنوشہرہ کینٹ سرکل،محمد نسیم خان SDPOرسالپور سرکل،عدنان اعظم SDPOپبی سرکل،جواد خان SDPOاکوڑہ سرکل،قیصر خان DSPہیڈ کواٹرز،جان اکبر خان DSPٹریفک نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محرم الحرام سے قبل جرائم پیشہ افراد کی نقل وحرکت کو محدود رکھنے کیلئے ضلعی پولیس سربراہ نے شرکا میٹنگ سے کہا کہ ضلع بھر میں وسیع پیمانے پر قومبنگ گشت،سرچ اینڈ سٹرائیک ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے،کرایہ کے مکانوں میں مقیم کرایہ داروں کی مکمل چھان بین کی جائے،اسلحہ ڈیلرز کا مکمل ریکارڈ چیک کیا جائے اور دوران محرم الحرام دوکانات بند رکھی جائیں۔

ہوٹل،سرائے،طلبا ہوسٹلز اور مدارس میں مقیم افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرکے مقامی تصدیق کی جائے،ضلع بھر میں اہم داخلی وخارجی مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کرکے بلا نمبر پلیث،بلا کاغذات کے گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کی جائے،علما کرام سیملاقاتیں کرکے ان سے محرم الحرام کے دوران اشتعال انگیز تقاریر،پمفلٹ اور الاڈ اسپیکر کے غلط استعمال کے متعلق بات کریں،محرم الحرام سے قبل ٹریفک حکام ٹریفک کو رواں،دواں رکھنے کیلیے متبادل ٹریفک پلان ترتیب دے تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑے،ضلعی پولیس سربراہ نے مذید کہا کہ قیام امن کیلیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں،انجمن تاجران،علما کرام،علاقہ مشران،DRCs,PLCsکے ممبران کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کریں،عوام کو اعتماد میں لیکر عوام کو ساتھ لیکر چلیں۔