وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کا پاکستان انجیئنرنگ کونسل کا دورہ

منگل 17 جون 2025 19:50

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے پاکستان انجیئنرنگ کونسل کا دورہ کیا اور چیئرمین پاکستان انجیئنرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور انجیئنرنگ فیکلٹی کی پیشہ ورانہ ترقی کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ پاکستان انجیئنرنگ کونسل اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سٹیٹ آف دی آرٹ کنسلٹیٹو آفس قائم کرے گی اور انجیئنرنگ کی تعلیم کے فروغ کیلئے جامعہ میں جدید لیبارٹریوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ چیئرمین پاکستان انجیئنرنگ کونسل نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو انجیئنرنگ کے شعبے میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں پی ای سی ایکسیلنس ایوارڈ دیا جائے گا ۔ ایوارڈ دینے کی تقریب آئندہ چند روز میں ایوان صدر اسلام آباد میں متوقع ہے۔