Live Updates

بلوچستان ،مالی سال 2025-26 ،بجٹ میں محکمہ محنت و افرادی قوت کیلئے ساڑھے 3 ارب روپے مختص

منگل 17 جون 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں محکمہ محنت و افرادی قوت کیلئے مجموعی طور پر ساڑھے 3 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک خداداد پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمارا صوبہ بلوچستان میں بھی آبادی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ہمارے صوبہ بلوچستان میں 15 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کی تعداد 25 لاکھ سے زائد ہے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا بلاشبہ ہم سب کے لیے اہم چیلنج ہے۔ نوجوان نسل کو مختلف ہنر کے شعبوں میں تربیت دے کر انہیں کارآمد بنانا اور ان کی سماجی و معاشی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا حکومت کی اولین ذمہ داریوں و ترجیحات میں شامل ہے تا کہ وہ سماج میں ایک بہتر مقام حاصل کر سکیں اور منفی رجحانات کی طرف مائل نہ ہوں۔

(جاری ہے)

مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے تقریباً 12 مختلف لیبر قوانین بنائے گئے ہیں۔ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مختلف لیبر کورٹس میں مقدمہ چلایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ محنت کشوں سے متعلق قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں اور ان قوانین پر عملد در آمد کو یقینی بنانے اور چائلڈ لیبر ( کم عمر بچوں سے مزدوری) کے سدِ باب کے لئے اچانک چھا پہ ومعائنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی طرح قلعہ سیف اللہ میں ٹیکنیکل ٹرینگ سینٹر کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ ہرنائی اور کوئٹہ میں 2 ووکیشنل ٹرنینگ سینٹرز فعال ہیں اس کے علاوہ ڈائر یکٹر مین پاور ٹریننگ بلوچستان کے زیر نگرانی میں 4 وکیشنل انسٹیٹوٹس (Vocational Institutes) کو ماڈل مراکز کا درجہ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال 26-2025 کے دوران وزیر اعلیٰ اسکل ڈویلپمنٹ اور اوورسیز ایمپلا یمنٹ پروگرام کے تحت بلوچستان کے تقریباً 30,000 نوجوانوں کو آئندہ پانچ سالوں میں جی سی سی اور یورپی ممالک میں روزگار فراہم کیا جائے گا اور اس وقت 600 اٴْمید وار تربیت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آنے والی مالی سال 26-2025 اس شعبے کے لیے ترقیاتی مد میں 157 ملین روپے اور غیر ترقیاتی مد میں3 ارب 51 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات