
لاہور پولیس کی بھرپور کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، منشیات برآمد
منگل 17 جون 2025 20:50
(جاری ہے)
ملزم نے معمولی لڑائی جھگڑے پر شہری کو زخمی کیا۔
پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ بادامی باغ پولیس نے لاپتہ ہونے والے6 سالہ بچے احمدکو تلاش کر لیا۔ بچہ احمد گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلا اور لاپتہ ہو گیا۔ ورثا نے تلاش کرنے کے بعد تھانہ میں اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے چند گھنٹوں میں بچے کوشاہدرہ سے تلاش کر کے بحفاظت ورثا کے حوالے کر دیا۔کینٹ ڈویژن پولیس کا اسلحہ کی نمائش وہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی پولیس نے دوران پٹرولنگ سر عام اسلحہ لیکر گھومنے اور خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم ضیا اللہ کو اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے آٹو میٹک رائفل،میگزین اور گولیاں برآمدکی گئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے اپنے دفترمیں کھلی کچہری منعقد کی۔ کھلی کچہریوں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ قاضی علی رضا نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کئے۔صدر ڈویژن پولیس کا موٹرسائیکل چوروسنیچر گروہوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا تے ہوئے این ایف سی سوسائٹی کے قریب سے تین رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور و سنیچر گروہ گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں سرغنہ زین، عامر اور راہول شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ستوکتلہ،گرین ٹاؤن، جوہر ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے خدمت مرکز لبرٹی میں برٹش ڈیلیگیشن کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اے ایس پی گلبرگ و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ اخلاق اللہ تارڑ نے ڈیلیگیشن کو خدمت مرکز کا تفصیلی دورہ کروایااور خدمت مرکز کی ورکنگ بارے بریف کیا۔ برٹش ڈیلیگیشن نے پولیس ورکنگ، اہلکاروں کے رویے اور پولیس کے اقدام کو سراہا۔سول لائنزڈویژن کی بھی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گڑھی شاہو پولیس نے دورانِ سنیپ چیکنگ بدنام زمانہ شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت شہزاد مسیح کے نام سے ہوئی۔ شراب فروش کوگڑھی شاہو چوک سے گرفتار کیا گیا۔دورانِ چیکنگ شراب فروش کے قبضہ سے 3 عدد شراب کی بوتلیں اور 12 عدد بیئر کین برآمدہوئے۔ملزم نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نوجوان نسل کو شراب بیچنے کا اعتراف کیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمرنے اپنے دفتر میں محرم الحرام کے سلسلہ میں میٹنگ منعقد کی۔ڈویژن کے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں محرم کی سکیورٹی اورکرائم کے متعلق تمام پہلوں پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر محمد عمر نے سرکل افسران وایس ایچ اوز محرم الحرام سے قبل تمام تر سکیورٹی ولاجسٹک انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں بزرگ شہریوں سمیت مردوخواتین نے شرکت کی۔ ایس پی محمد عمر نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کئے۔ ڈولفن سکواڈ نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شادباغ سے پیشہ ور منشیات فروش گرفتار کرلیا۔گرفتارملزم کی شناخت سجاول کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضہ سے 1000گرام چرس و الیکٹرانک ترازو برآمدہوا۔ ملزم مختلف علاقوں میں آن کال منشیات سپلائی کرتا ہے۔منشیات فروش کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شادباغ کے حوالے کردیا گیا۔اسی طرح ڈولفن سکواڈ نے ڈیفنس سی کے علاقے سے موبائل سنیچنگ کی واردات کرنیوالے 2 ملزمان گرفتارکر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں سلمان اورمحسن شامل ہیں۔ ڈولفن ٹیم نے کھمبہ چوک رنگ روڈ کے قریب سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان نے 3 روز قبل خاتون سے موبائل و پرس چھینا تھا۔علاوہ ازیں ایس پی موبائلز ارسلان زاہدنے ناکہ جات پر چیکنگ،سکیورٹی وکارکردگی کے حوالہ سے خصوصی میٹنگ کی۔ ڈی ایس پیز اور ناکہ انچارجز کی 15 روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ارسلان زاہد نے ناقص کارکردگی پر ناکہ انچارجز آئس لینڈ،گلویڑہ اور گجومتہ کی سرزنش کی۔ انہوں نے سپروائزری آفیسرز کوناکہ جات پر سکیورٹی کے حوالہ سے تمام اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ مزید برآں ڈی ایس پی ڈولفن ہیڈکوارٹرز وحید اسحاق نے گلاب دیوی ہسپتال میں زیر علاج ڈولفن جوان شہبازکی عیادت کی۔ وحید اسحاق نے ڈاکٹرز سے بھی ملاقات کی اوراہلکار کی صحت بارے استفسار کیا۔یادرہے کہ ڈولفن جوان شہباز کی 1 ماہ قبل دوران ڈیوٹی بائیک سلپ ہونے پر ٹانگ فریکچر ہوگئی تھی۔ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت نے ہا ؤس آف یونٹی کے تحت اپنے دفتر میں پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سنے۔ منزہ کرامت نے پیش ہونے والے 12 پولیس افسران و جوانوں کی درخواستوں پر فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ ایس پی منزہ کرامت کا کہنا تھا کہ پولیس لائن میں تعینات پولیس نفری کے مسائل کو فوری حل کرنا اولین ترجیح ہے۔پولیس لائن ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ و علاج کررہے ہیں۔پولیس افسران و جوانوں کی سہولت کیلئے ڈے کئیر سنٹر میں بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سروس بھی مہیا کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہاؤس آف یونیٹی کا مقصد فورس کے انفرادی و اجتماعی مسائل کا حل ہے۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.