عامر مارکیٹ صدر میں آتشزدگی سے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، محمد رضوان عرفان

منگل 17 جون 2025 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر مارکیٹ صدر میں آتشزدگی سے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے،مشکل کی اس گھڑی میں ہم آتشزدگی سے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی الیکٹرونکس اور الیکٹریکل مصنوعات جل کر خاک ہوگئیں،متاثرین کا کاروبار تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرائونڈ فلور پر واقع 34 میں سے 28 دکانیں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ فرسٹ اور سیکنڈ فلور پر دکانوں اور گوداموں میں کروڑوں روپوں کا سامان برباد ہوگیا۔آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی انتھک کاوشیں قابل تعریف ہیں۔آتشزدگی کے اتنے بڑے سانحے کے باوجود حکومت کا کوئی نمائیندہ تاجروں سے ملاقات کے لیے نہیں آیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آتشزدگی سے متاثرین کے روزگار کی بحالی کے لیے حکومت مالی معاونت کو بروقت اور یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :