
سانحہ ماڈل ٹاؤن، انصاف کے بند دروازے کھولے جائیں،ڈاکٹر طاہر القادری
سپریم کورٹ جے آئی ٹی کے حوالے سے اپنے احکامات پر عمل کروائے، خرم نواز گنڈاپور کی میڈیا سے گفتگو
منگل 17 جون 2025 22:05
(جاری ہے)
آج بھی ہم عدالتوں میں ہیں اور انصاف کے طلبگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 3 جنوری 2019ء کو جے آئی ٹی بنی جسے 5 سال سے لاہور ہائیکورٹ نے کام کرنے سے روک رکھا ہے حالانکہ دونوں طرف سے 281 افراد اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں۔
13 فروری 2020ء کو سپریم کورٹ نے باردگر آرڈر جاری کیا کہ جے آئی ٹی کے متعلق کیس کو 3 ماہ میں نمٹایا جائے، اس حکم کو بھی 5 سال گزر چکے مگر عملدرآمد نہیں ہوا، اسی لئے کہہ رہے ہیں سپریم کورٹ اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس صاحبہ لاہور ہائیکورٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ جے آئی ٹی سمیت تمام زیر التواء اپیلوں پر فیصلے کئے جائیں تاکہ انصاف کا عمل آگے بڑھ سکے، ایک ملزم کانسٹیبل کی درخواست پر سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی جے آئی ٹی کو کام کرنے سے روک دیا گیا اور پانچ سال سے سٹے آرڈر چل رہا ہے جو ناقابل فہم ہے۔ جب کمزور اور مسکین کو انصاف نہیں ملتا تو پھر اٴْس کی آہیں آسمانوں تک جاتی ہیں۔ قومیں صرف ناانصافی سے تباہ ہوتی ہیں۔ اس موقع پر نائب ناظمین اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مستغیث جواد حامد، بریگیڈیئر(ر) عمر حیات، نوراللہ صدیقی، کرنل (ر) محمد خالد، میاں زاہد اسلام،مظہر محمود علوی، رانا وحید شہزاد، شفاقت مغل، ڈاکٹر میر آصف اکبر، سردار عمر دراز خان، سہیل احمد رضا، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، حافظ غلام فرید، شکیل طاہر، طیب ضیائ و دیگر موجود تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے شہدائ کی یادگار پر فاتحہ خوانی کی اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور 11ویں برسی کے موقع پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے گھروں میں گئے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حصول انصاف کے لئے جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی۔ خرم نواز گنڈاپور نے تنزیلہ امجد شہید کی بیٹی بسمہ سے بھی ملاقات کی۔مزید قومی خبریں
-
ذاتی حملے کرنے پر نادیہ خان کا فنکاروں کو سخت جواب، قانونی کارروائی کی دھمکی
-
صدرپاکستان آصف علی زرداری کی70 ویں سالگرہ26جولائی کو منائی جائیگی
-
تین نوجوان لڑکیوں کا اغواء، گھر پر اکیلی نئی نویلی بہو کی آبرو ریزی ،مقدمات درج، ایک لڑکی بازیاب چار ملز م گرفتار
-
خیبرپختونخوا،سرکاری گاڑیوں کے ذاتی اور غیر سرکاری استعمال کا انکشاف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم پی اے فرزانہ شیرین کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
-
سپیکر قومی اسمبلی کا پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.