شیر پائو پل پر اشتعال انگیزتقاریر ،جلائو گھیرا ئوسمیت 3 مقدمات کی سماعت 19 جون تک ملتوی

منگل 17 جون 2025 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شیر پا ئوپل پر اشتعال انگیز تقاریر اورجلائو گھیراء وسمیت 3 مقدمات کے جیل ٹرائل کی سماعت19جون تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی ، عمر سرفراز چیمہ ،ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید سمیت دیگر کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی جبکہ مقدمات میں بر ضمانت ملزمان بھی پیش ہوئے ۔

پراسیکیوشن کے گواہوں بیانات پر جرح کیلئے جیل میں پیش ہوئے،ملزموں کے وکلا نے پانچ گواہوں سے بیانات پر جرح مکمل کی،کیس میں 50 سے زائد گواہوں کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے،نیشنل پارک گلبرگ میں کنٹینر جلانے ،گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں گواہ پیش ہوئے۔