Live Updates

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا خیبر پختونخوا حکومت سے ڈسپریٹی الاؤنس میں اضافےکا مطالبہ

بدھ 18 جون 2025 10:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)نے خیبر پختون خوا حکومت سے ڈسپریٹی الاؤنس میں اضافےکا مطالبہ کیا ہے ۔سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان اورنگزیب کشمیری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں 19جون کو پورے صوبے میں پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈسپیرٹی الائونس صوبے کے لاکھوں ملازمین کے کا مسئلہ ہے ،تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے ساتھ 30 فیصد ڈسپریٹی الائونس بھی دینے کا اعلان کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ملازمین کے ساتھ دھوکا کیا۔صوبائی مشیر مزمل اسلم نے ملازمین کے تنخواہوں پنشن اور ڈسپریٹی الائونس میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کا وعدہ کیا تھالیکن صوبائی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ تو درکنار وفاق کی طرف سے اعلان کردہ 30 فیصد ڈسپریٹی الائونس میں بھی کمی کر دی ۔انہوں نے 23جون کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 19جون کو پورے صوبہ خیبرپختونخوا میں پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات