
ایرانی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کا اسرائیلی عوام کو فوری طور پر تل ابیب اور حیفا چھوڑنے کی وارننگ
میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کے خلاف سب سے بڑی کارروائی کا اعلان کردیا، اب تک ایران کی جانب سے کی گئی کارروائی محض ایک انتباہ تھی اصل اور فیصلہ کن کارروائی ابھی باقی ہے جو جلد عمل میں لائی جائے گی،ویڈیو پیغام
فیصل علوی
بدھ 18 جون 2025
11:13

(جاری ہے)
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل موسوی نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ایرانی قوم، مسلح افواج کی قیادت میں شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لے گی اور اسرائیل کو اس کے جرائم کی سزا دی جائے گی۔
ایران کبھی کسی جارحیت کے سامنے نہیں جھکا اور نہ جھکے گا اور اسرائیلی حکومت اپنے جرائم کا انجام ضرور دیکھے گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انقلابی گارڈز ایئر فورس، ایئر ڈیفنس، فوج، پولیس اور وزارت دفاع کی جانب سے کی گئی کارروائیوں نے دشمن کو سنگین نقصان پہنچایا ہے مگر اب تک جو کچھ کیا گیا ہے وہ صرف ایک انتباہ تھا اور یہ کارروائیاں ایران نے محض اپنے دفاع میں کیں۔انہوں نے اسرائیلی شہریوں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی جان بچانے کیلئے فوراً حیفا اور تل ابیب شہروں کو خالی کردیں کیونکہ عنقریب ان علاقوں میں بڑی کارروائی کی جائے گی۔ایران کے تاریخی مؤقف پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ جارحیت کے خلاف مزاحمت کرتا آیا ہے اور عظیم ایرانی قوم نے کبھی ظلم کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے اور نہ ہی اسرائیلی حکومت کے ظالمانہ اقدامات سے دبے گی۔جنرل موسوی نے خبردار کیا کہ ہم مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے رہائشیوں، خاص طور پر تل ابیب اور حیفہ کے لوگوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے فوری طور پر ان علاقوں کو خالی کر دیں۔حالیہ واقعات میں عام شہریوں، علما اور فوجی کمانڈروں کی شہادت نے ایران کی مسلح افواج کے عزم کو مزید مضبوط کر دیا ہے اور اسرائیل کو ’افسوسناک نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید اہم خبریں
-
عطا آباد جھیل میں گندا پانی چھوڑنے کیخلاف غیرملکی سیاح کی شکایت کام کرگئی
-
اسقاط حمل جرم نہیں، برطانوی قانون ساز
-
سینیٹ اجلاس،اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور ایران سے اظہار یکجہتی کےلئے مسلمان ممالک کے مشترکہ بیان کی کاپی ایوان میں پیش
-
عالمی برادری ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے فوری کردار ادا کرے،سکیورٹی اداروں کی ضروریات پوری کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب
-
15ویں نمبر والے جج کو کیوں ٹرانسفر کیا گیا؟ کیا 14 جج قابل نہیں تھے؟ جسٹس نعیم اختر افغان کا سوال
-
حکومت کا اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کا اعلان، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ
-
حکومت نے بجٹ پر اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
عالمی برداری ایران، اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری کردار ادا کرے، وزیراعظم شہباز شریف
-
نان فائلرز کیلئے بچنا مشکل، ایف بی آر کو زبردستی رجسٹرکرنے کاا ختیار دیدیا گیا
-
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سرگودھا ڈویژن میں محرم الحرام کیلئے سکیورٹی انتظامات کے جائزہ لیا
-
لیسکو میں 2 لاکھ 23 ہزار مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی،2لاکھ11ہزار713ملزمان کے خلاف مقدمات درج
-
تل ابیب اور تہران پر حملوں اور جوابی حملوں کا سلسلہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.