وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سرگودھا ڈویژن میں محرم الحرام کیلئے سکیورٹی انتظامات کے جائزہ لیا

بدھ 18 جون 2025 16:11

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سرگودھا ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سرگودھا ڈویژن میں محرم الحرام کے لئے سکیورٹی انتظامات کے جائزہ لیا۔زرائع کے مطابق صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ان کے ہمراہ صوبائی وزرا ملک صہیب احمد بھرتھ اور بلال اکبر خان تھے جبکہ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کی اس اجلاس میںسیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان،ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان گوندل بھی موجود تھے اس اجلاس میں کمشنر ملک جہانزیب اعوان اور آر پی او محمد شہزاد آصف خان نیمحرم الحرام میں فول پروف انتظامات بارے بریفنگ میں بتایا ک سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 5457 مجالس اور1221 جلوسوں کے سیکورٹی انتظامات مکمل ہیں اور 167 علما و ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی اور 108 شعلہ بیاں مقررین کی زباں بندی کے احکامات جاری کر دیئے گے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ سرگودھا میں آرمی کی 7 اور رینجرز کی 10 کمپنیاں سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگی۔انہوں نے بتایا کہ سرگودھا ڈویژن میں 5953 مساجد، 631 امام بارگاہوں اور 1735 مدارس کی فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خود جاکر تمام اضلاع میں انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔انتظامیہ، پولیس، محکمہ صحت، سول اور ریسکیو پوری طرح تیار ہیں، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیاں پوری مستعدی سے تمام مسائل حل کر رہی ہیں، خواجہ سلمان رفیق نے افسران کو ہدایت کی کہ پنجاب بھر میں محکمہ داخلہ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے صوبائی وزیر قانون محمد صہیب بھرتھ اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے کہا کہ سرگودھا کے پرخلوص عوام انتظامیہ سے تعاون کیساتھ سبیل، نیاز و لنگر کا اہتمام کر رہے ہیں،عاشورہ پر امن، یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام دے رہے ہیں۔

سرگودھا ڈویژن کے بارڈر ایریاز میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ افواہوں کو ختم کرنے کیلئے تمام اضلاع میں ایک فوکل پرسن تعینات کیا جائے،میانوالی ماڑی انڈس پر کشتیوں پر نکلنے والے روائتی جلوس کو ایس او پیز کے مطابق محفوظ بنایا جائے۔اس موقع پر مقامی ممبرانِ اسمبلی صفدر ساہی، میاں اکرام الحق، تمام ڈویژنل ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے بھی موجود تھے