
نان فائلرز کیلئے بچنا مشکل، ایف بی آر کو زبردستی رجسٹرکرنے کاا ختیار دیدیا گیا
اگر کوئی شخص جو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کا اہل ہے مگر رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن نہیں کراتا تو ایف بی آر کا مجاز افسر یا کمشنر ان لینڈ ریونیو اپنی تحقیقات کی بنیاد پر ایسے شخص کو زبردستی رجسٹر کرے گا
فیصل علوی
بدھ 18 جون 2025
14:45

(جاری ہے)
شق 14AC کے تحت کمشنر کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی غیر رجسٹرڈ فرد کے بینک اکاؤنٹس کو تحریری حکم نامے کے ذریعے بند کرا سکتا ہے اور رجسٹریشن کے بعد ہی یہ پابندی ختم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نان فائلرز کیلئے بینک سے ٹیکس فری رقم نکلوانے کی حد بڑھا دی گئی تھی اب ایک دن میں کتنے ہزار نکلوائے تو ٹیکس نہیں کٹے گا؟ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ اجلاس میں فنانس بل پر ایف بی آر حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ نان فائلرز کیلئے بینک سے روزانہ 75 ہزار تک کیش نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس چھوٹ ہوگی اس سے قبل 50 ہزار روپے نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس چھوٹ حاصل تھی۔
حکام کایہ بھی کہنا تھا کہ نان فائلرز کیلئے 75 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد سے ٹیکس بڑھا دیا گیاتھا۔ اب بینک سے کیش نکلوانے پر اب ایڈوانس ٹیکس 0.8 فیصد تک عائد ہوگا۔ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ ای کامرس کاروبار پر 2 فیصد تک انکم ٹیکس عائد کردیا گیا تھا۔ کپڑوں کے آن لائن کاروبار پر 2 فیصد اور الیکٹرونکس پر 0.5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا جبکہ کپڑوں، الیکٹرونکس اور الیکٹریکل کے علاوہ کوئی اور کاروبارکرنے پر 1 فیصد ٹیکس ہوگا۔حکام کے مطابق بینک یا کورئیر سروس ایف بی آر کے اتھرائزڈایجنٹ کے طورپر ٹیکس رقم جمع کرائیں گے، آن لائن کاروبارکرنے والے انکم ٹیکس کیلئے کسٹمرز سی اضافی پیسے نہیں لیں گے۔ایف بی آرکامزید یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والوں پر ایڈوانس ٹیکس مدمیں 5 فیصد اضافہ کیا جائیگا ، گوگل، یوٹیوب، فیس بک سمیت ڈیجیٹل سروسزپر ایڈوانس ٹیکس 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت شام کی نئی حکومت سے قربت کیوں بڑھا رہا ہے؟
-
بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں 1 اہلکار شہید 3 زخمی
-
شہدا قوم کے محسن اور ہیرو ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی کا میجر طفیل محمد شہید کو خراج عقیدت
-
لاہو میں مناواں کے علاقے میں ڈرون آن گرا
-
ٹرمپ کا تمام مشرقِ وسطیٰ کے ممالک پر ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے پر زور
-
امریکہ کا تارکین وطن کے لیے حراستی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ
-
ایمریٹس نے پروازوں میں پاور بینکس کیلئے نئے قوانین متعارف کرادیئے
-
ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت، سوشل میڈیا پر ہلچل
-
گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ بلاجواز ہے، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
بھارت: کشمیر میں پچیس کتابوں پر پابندی اور دکانوں پر چھاپے
-
چین کیلئے جاسوسی کا الزام، ٹرمپ کا انٹیل کے سی ای او سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
مبینہ طور پر خواجہ آصف کے منظور نظر اے ڈی سی آر سیالکوٹ کی گرفتاری سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.