
حکومت کا اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کا اعلان، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ
بجٹ کے حوالے سے بعض تجاویز پرنظرثانی کی ہے، تمام فیصلے اتحادی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے کئے گئے ہیں، یہ وقت باہمی مشاورت، مفاہمت اور قومی یکجہتی سے ملک کو آگے لے جانے کا ہے، نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ کا قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اظہارخیال
فیصل علوی
بدھ 18 جون 2025
15:30

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے۔
گزشتہ روزاتحادیوں سے بجٹ پر6 سے زائد نشستیں کیں۔ ڈیجیٹل ٹیکس کے معاملے پر تمام فریقین سے بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ سروسز پر ٹیکس کا اختیار بدستور صوبوں کے پاس رہے گا۔ ڈیجیٹل ٹیکس کے حوالے سے غلط فہمی پائی جاتی تھی، ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہوگا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں بھی اپنے خطاب میں کہا کہ یہ وقت باہمی مشاورت، مفاہمت اور قومی یکجہتی سے ملک کو آگے لے جانے کا ہے اور تمام مزید مسائل کو بھی بات چیت سے حل کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے کام کرنا ہے۔ پاکستان کی معیشت دن بدن مستحکم ہورہی ہے۔ہم سب نے ملکر ملک کو آگے لیکر جانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز کو بڑھا کر 10 فیصد تک کر دیا گیا ہے جب کہ پی ایس ڈی پی کے حوالے سے سندھ کی جانب سے جو مطالبات سامنے آئے انہیں سنا گیا اور اے پی سی سی میں سندھ کی یونیورسٹیوں کا بجٹ ابتدائی 2.6 ارب روپے سے بڑھا کر دوبارہ 4.7 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ چاروں صوبوں میں پی آئی ڈی سی ایل منصوبے مکمل کرے گی۔پی ڈبلیو ڈی کے خاتمے کے بعد اس کے منصوبے صوبوں کو منتقل کئے گئے تھے، تاہم سندھ کو اس پر تحفظات تھے، جس پر وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ ان منصوبوں کو اب ملک گیر سطح پر پی آئی ڈی سی ایل کے تحت انجام دیا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ اب پی آئی ڈی سی ایل کو تمام صوبوں میں توسیع دے دی گئی ہے اور یہ ادارہ تمام نئے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈبلیوڈی کا متبادل پی آئی ڈی سیل ایل ہے۔ آئی ایم ایف سے ریونیو نقصانات پر قابو پانے سے متعلق بات جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
مسلمان تارکین وطن برطانیہ پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، سروے
-
پاکستان دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کیخلاف حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، ایرانی صدر
-
ایرانی صدر کا دورہ؛ پاکستان اور ایران نے تاریخی معاہدوں پر دستخط کردیئے
-
سڈنی: فلسطین کے حق میں تاریخی مارچ، جولیان اسانج بھی شریک
-
حماس کی جاری کردہ ویڈیو: اسرائیلی یرغمالی اپنی قبر کھودنے پر مجبور
-
چائے کی سرزمین نیپال میں اب کافی کلچر عروج پر
-
مغربی ممالک کے دباؤ پر حکومت نے عمران خان کو کسی خلیجی ملک بھیجنے کی آفر کی، وزیرمملکت کا دعویٰ
-
نوعمرلڑکیوں میں سروائیکل کینسرکی ویکسینیشن کیوں ضروری ہے؟
-
چھپی ہوئی نسل پرستی
-
راولپنڈی کی تباہی میں اسلام آباد کتنا ذمہ دار؟
-
حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعظم ہاؤس آمد پر ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.