
عالمی برداری ایران، اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری کردار ادا کرے، وزیراعظم شہباز شریف
ایران ، اسرائیل جنگ خطے اور عالمی امن کیلئے خطرناک ہے، اسرائیل نے پاکستان کے برادر ملک کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، پاکستان نے ایران پر اسرائیل کی کھلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے، وزیراعظم کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب
فیصل علوی
بدھ 18 جون 2025
15:05

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جس دن یہ جنگ شروع ہوئی اسی روز ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بات ہوئی۔
ایرانی صدر کے ساتھ پاکستانی عوام کی طرف سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ایران کے صدر سے گفتگو میں پاکستان کی طرف سے مکمل یک جہتی کا اظہار کیا۔ اسرائیل نے پاکستان کے برادر ملک کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے اس جارحیت کے نتیجے میں سینکڑوں لوگ شہید ہوگئے ہیں جبکہ سینکڑوں ابھی بھی زخمی ہیں اور جنگ ابھی بھی جاری ہے۔وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ایران میں جنگ ختم ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ صرف خطے کیلئے ہی نہیں بلکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرناک ہے۔وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں یہ بھی بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر پارلیمنٹ میں بحث جاری ہے۔ زراعت پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات ترجیح ہیں۔ بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دیا گیا ہے۔ 6 سے 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے امریکہ اور یورپ میں بھرپور نمائندگی کی، قومی مؤقف اجاگر کرنے کیلئے پاکستانی وفد کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے قوم کی حمایت سے دشمن کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ سکیورٹی اداروں کی تمام ضروریات پوری کریں گے۔ سرکاری شعبے کا ترقیاتی پروگرام ایک ہزار ارب روپے کا ہے۔ سخت محنت سے معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ 2023 میں مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔مزید اہم خبریں
-
دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ترین ریکارڈ، 2 لاکھ 20ہزار کیوسک پانی کا نکاس ہوا
-
پنجاب میں سیلابی صورتحال، غیر محفوظ علاقوں سے آبادی کے فوری انخلاء کا فیصلہ
-
حکومت پنجاب کا کُوڑے سے 150 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کو دگنا تگنا کرنے کا ہدف ہے، اسحاق ڈار
-
حکومت آئندہ پانچ سال کے لیے ایک جامع ٹیکسٹائل و ملبوسات پالیسی اور قومی صنعتی پالیسی تشکیل دے رہی ہے، جام کمال
-
پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام، مودی سرکار کے جنگی جنون پرکاری ضرب
-
گورنر سندھ سے میٹرک میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کی ملاقات
-
گندم کی قیمت 5 ہزار روپے تک پہنچ جانے کا امکان
-
سیلاب سے متاثرہ ایک ایک گھر کا ازالہ کریں گے، پارک ویو سٹی انتظامیہ کا اعلان
-
بھارت کی آبی جارحیت کے بعد دریائے راوی ، ستلج ،چناب کی تباہ کاریاں جاری
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
-
وزیراعظم شہباز شریف کا ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی اعلی سطحی اجلاس بلانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.