
جیکب آباد،ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکہ،جعفرایکسپریس کی 6بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا، ٹرین کی آمدورفت معطل کر دی گئی جبکہ متاثرہ ٹریک کی مرمت اور بحالی کیلئے ریلیف آپریشن شروع
فیصل علوی
بدھ 18 جون 2025
11:43

(جاری ہے)
جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے کاکہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔بوگیاں ڈی ریل ہونے کی وجہ کا تعین کیا جارہا ہے۔سیکیورٹی فورسز کسی ممکنہ تخریب کار کی تفتیش کررہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جارہا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی بلوچستان کے علاقے قلات اور مچھ میں زوردار دھماکوں میں سیکیورٹی فورسز اور ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیاتھاجس میں سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیاتھا۔ دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔بتایاگیاتھا کہ قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب زور دار دھماکہ ہواتھا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کا ہدف سیکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم (بی ڈی ٹیم) تھی۔ واقعے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاتھا۔دوسری جانب مچھ کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے میں ریلوے لائن کو جزوی نقصان پہنچاتھا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا تھا اور مزید تحقیقات کیلئے شواہد اکٹھے کر لئے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کی تمام سیاسی جماعتوں کومیثاق پاکستان کا حصہ بننے کی دعوت
-
پاکستان معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ،ہمارے اوپر قرضوں کا بوجھ بھی آدھا ہو چکا ہے
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر قوم کا عظیم بیٹا ہے
-
وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان
-
دنیا کا پہلا مکمل اے آئی انگلش نیوز چینل 14 اگست کو لانچ کردیا گیا
-
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں 2 ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کا انکشاف
-
بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بدامنی جبکہ سندھ کے عوام پر کچے پکے کے ڈاکو مسلط ہیں
-
ملک میں موٹربائیکس حادثات کی شرح سب سے زیادہ 65 فیصد ہے جو خطرناک صورتحال ہے
-
نیویارک میں پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے کے تحت یوم آزادی کی شاندار تقریب
-
مودی سرکار سندھ طاس کے معاہدے کو توڑ کر دریائے سندھ پر ڈیم اور نئے کینالز بنانا چاہتی ہے
-
ایسا نہیں ہوسکتا کہ وزیراعظم لاہور کیلئے شہبازاسپیڈ اور کراچی کیلئے شہبازسِلو بن جائیں
-
ٹیکس فراڈکیسز کی تحقیقات، ایف بی آر کو اضافی اختیارات مل گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.