
آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا پاکستان میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان
صارفین کو جلد ہی کریم والٹ میں فنڈز واپس لینے کے طریقہ کار سے متعلق ہدایات موصول ہوں گی
ساجد علی
بدھ 18 جون 2025
14:11

(جاری ہے)
اس سلسلے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ کمپنی کو پاکستان کے مشکل معاشی ماحول میں سرمایہ کاری کے لیے درکار وسائل کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کی ایک بنیادی وجہ پاکستان میں دو مزید کمپنیوں یانگو (Yango) اور ان ڈرائیو (inDrive) آنا ہے جنہوں نے اپنی سروس اور مناسب کرایوں کی وجہ سے مارکیٹ میں اپنے قدم جما لیے ہیں اور زیادہ تر صارفین کی جانب سے ان دونوں کمپنیوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ کریم نے 2016ء میں پاکستان میں اپنی خدمات کا آغاز کیا تھا اور کمپنی کو صارفین کی جانب سے خاص طور پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کافی اچھا رسپانس ملا کیوں کہ اس دوران میں پاکستان میں 3G اور 4G کنیکشنز عام ہونے کے باعث ڈیجیٹل ادائیگیوں کے رجحان میں بھی اضافہ دیکھا گیا، کمپنی کی جانب سے کریم کار، کریم بائیک اور کریم ڈیلیوری جیسی سروسز متعارف کروائی گئیں تاہم اب یہ کمپنی مقابلے کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث رائیڈ ہیلنگ سیکٹر سے انخلاء پر مجبور ہوگئی۔مزید اہم خبریں
-
جاگیردارانہ اور قبائلی نظام کا تسلسل
-
رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے 5 اگست احتجاج کو کامیاب قرار دے دیا
-
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلٹس کا حکومت پاکستان کو خط
-
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستانی امیگریشن، بیرون ملک روزگار اور ٹیکنیکل، ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پالیسی سے متعلق جائزہ اجلاس
-
عمران خان نے 5 اگست کے احتجاج پر اطمینان کا اظہار کردیا، عوام کو خراجِ تحسین
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد کو عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار
-
وفاقی حکومت کسی مخصوص علاقے یا قبیلے کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن نہیں کر رہی ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کو فی کس 58لاکھ روپے ملنے کا امکان
-
آئی جی کل احتجاج کا انتظار کرتے رہے لیکن کوئی آیا ہی نہیں‘ لگتا ہے لوگوں کو عقل آگئی، مریم نواز
-
وزیراعظم شہباز شریف کی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ، سی ڈی اے کو لوگوں کو ریسکیو کرنے ، نکاسی آب کیلئے اقدامات کی ہدایت
-
آئمہ بیگ نے شادی کی تصدیق کردی، جوڑے کی دلکش تصاویر جاری
-
وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.